ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام:داعش کے 200ارکان کی عراق سے الرّقہ آمد

شام:داعش کے 200ارکان کی عراق سے الرّقہ آمد

Sun, 27 Nov 2016 13:04:04    S.O. News Service

دمشق،26نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجو حلب کے شمال مشرقی نواح میں دو دیہات العجمی اور دویری پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ ترکی کے طیاروں نے حلب کے مشرقی نواح میں الیانجی کے علاقے میں تنظیم کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ادھر مانٹرینگ گروپ کے مطابق داعش تنظیم کے تقریبا 200ارکان عسکری کارروائیوں میں شرکت کے لیے عراق سے شام کے شہر الرقہ پہنچ گئے ہیں۔مذکورہ عناصر کے مشن میں الرقہ شہر کے اطراف اور شمال اور مشرق میں واقع علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھانا اور دھماکا خیز آلات نصب کرنا شامل ہے۔ واضح رہے کہ الرقہ شہر شام میں داعش تنظیم کا مرکزی گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔


Share: